ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر کنڑا میں کاروار سمیت تین مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ ؛ سی برڈ نیول بیس کے بارے میں معلومات شئیر کرنے کا الزام

اتر کنڑا میں کاروار سمیت تین مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ ؛ سی برڈ نیول بیس کے بارے میں معلومات شئیر کرنے کا الزام

Wed, 28 Aug 2024 20:01:06    S.O. News Service

کاروار، 29 / اگست (ایس او نیوز) مالی فائدے کے لئے  کاروار بحری اڈہ سی برڈ نیول بیس  کی تصاویر اور اڈہ سے متعلقہ کچھ معلومات لیک کیے جانے کی بات سامنے آنے کے بعد این آئی اے نے اُتر کنڑا کے کاروار سمیت تین مقامات پر چھاپہ مارتے ہوئے تین لوگوں کو اپنی حراست میں لیا ہے اور اُن سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔  جن لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے، اُن کی شناخت    کاروار ،  توڈور کے رہائشی سُنیل نائک، تعلقہ کے مُودگا بازآبادکاری کالونی کے ویتن تانڈیل  اور  ہلولّی کے اکشے روی نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان تینوں ملزموں  کو تفتیش کے لئے ایک خفیہ مقام پر لے جایا گیا ہے اور این آئی اے کے ایک ڈی وائی ایس پی سمیت دو انسپکٹرس ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ ان کے بینک کھاتوں اور موبائل فون کی جانچ بھی جاری ہے ۔


Share: